ٹیم ورک سے اوپن یونیورسٹی کو بلندیوں پرلیجانا ہے،شاہدصدیقی

ٹیم ورک سے اوپن یونیورسٹی کو بلندیوں پرلیجانا ہے،شاہدصدیقی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) اہداف کے حصول کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا ٗ ٹیم ورک سے یونیورسٹی کو بلندیوں تک لے کر جانا ہے ٗ شعبہ زرعی سائنس کی پوری ٹیم ٗگارڈن سپروائزر عبدالستار اور یونیورسٹی کے تمام مالی روز اینڈ جاسمین گارڈن میں منعقدہ "گل داؤدی اور موسم خزاں کے پھولوں" کی تین روزہ نمائش میں پہلا انعام حاصل کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں"ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے یونیورسٹی کے مالیوں کو کیشن انعامات دینے کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ یونیورسٹی کے مالی پھولوں کی نمائش میں ہر سال پہلا انعام جیت کر یونیورسٹی کا نام روشن کرتے ہیں۔وائس چانسلر نے مالیوں کی محنت کو سراہتے ہوئے مزیدکہا کہ یونیورسٹی کے مالیوں نے ہر قسم کے پودوں اور پھولوں سے یونیورسٹی کو سجایا ہے اور یونیورسٹی آنے والے طلبہ اور مہمان اِس خوبصورتی کی تعریف کرتے ہیں تو ہمارا سر فخر سے بلند ہوتا ہے۔ مالیوں کی جیتنے والی ٹرافیوں ٗ اسناد ٗ کپ اور تصاویر کو ڈسپلے کرنے کے لئے وائس چانسلر نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاک کے کوریڈور میں ترجیحی بنیادوں پرشلف بنانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے آئندہ سال سے مالیوں کے انعامات میں اضافہ کے احکامات بھی صادر فرمائی۔تقریب سے صدر ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن ٗ ساجد محمود جنجوعہ اور شعبہ باغبانی کی انچارج ٗ فوزیہ انجم نے خطاب کرتے ہوئے کم گریڈ کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لئے ڈاکٹر شاہد صدیقی کے حالیہ اقدامات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر