سندھ ہائی کورٹ :شہزاد ریاض کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ :شہزاد ریاض کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے بیلا روس ٹریکٹر کیس کے کنٹریکٹر شہزاد ریاض کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں بیلا روس ٹریکٹر کیس میں ملوث کنٹریکٹر شہزاد ریاض کی جانب سے ای سی ایل میں نام شامل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔اینٹی کرپشن کے مطابق شہزاد ریاض اور دیگر ملزمان نے بیرون ملک سے ٹریکٹر درآمد کیے۔ٹریکٹر درآمد کرنے اور سبسڈی کی سہولت میں جعل سازی کے تحت ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔بیلا روس ٹریکٹر درآمد کر کے حکومت سندھ سے سبسڈی حاصل کی لیکن ٹریکٹرز سندھ کے بجائے پنجاب صوبے میں فروخت کئے گئے۔ملزمان نے اربوں کی کرپشن کی ہے پچیس کروڑ کی کرپشن ثابت ہوچکی ہے۔عدالت نے ملزم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے شہزاد ریاض کی بیرون ملک روانگی ٹرائل کورٹ کی اجازت سے مشروط کردی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر