ون لنک کا پے پاک کے لئے ای ایم وی ٹیکنالوجی کا انتخاب


کراچی (پ ر)پاکستان کے سب سے بڑے پیمنٹ پروسس کرنے والے ادارے ون لنک نے گیمالٹو پیور (Gemalto PURE)وائٹ لیبل پیمنٹ ٹیکنالوجی منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت ڈومیسٹک پیمنٹ اسکیم پے پاک کے اپنے صارفین چپ اور پن کی سہولت استعمال کرسکیں۔ اس کے نتیجے میں ون لنک کے ممبر بینکس ای ایم وی کمپلائنٹ کانٹیکٹ اور کانٹیکٹ لیس کارڈز، موبائل پیمنٹس، ہوسٹ کارڈ ایمولیٹر (ایچ سی ای) اور دیگر ڈیجیٹل خدمات متعارف کراسکیں گے۔ اس نئے اقدام کی بدولت کروڑوں صارفین 'چپ اور پن' کی اضافی سیکورٹی اور سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس معاہدے پر ون لنک کے سی ای او نجیب اگروالا اور سی آئی ایس بینکنگ و پیمنٹ گیمالٹو (Gemalto) کے مڈل ایسٹ، افریقہ کے سینئر وائس پریذیڈنٹ نصیر غروث نے دستخط کئے۔ اس پیش رفت کے ساتھ ون لنک پاکستانی بینکنگ کمیونٹی اور اہم اسٹیک ہولڈرز جیسے سرکاری ادارے اور موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کے لئے ای ایم وی ایکو سسٹم میں بہتر لاکر ای ایم وی سی او (EMVCO)کے معیارات کے مطابق ڈیجیٹل سیکورٹی پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گا۔ یہ مستقبل میں ڈیجیٹل پیمنٹ کے لئے جدت انگیز اور واضح لائحہ عمل ہے جو روانی اور محفوظ انداز سے ٹرانزایکشنز کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ون لنک پے پاک کی ڈومیسٹک پیمنٹ اسکیم پاکستان میں مالیاتی خدمات میں بہتری لانے کی کاوشوں میں مرکزی اہمیت کی حامل ہے تاہم 22 کروڑ کی آبادی میں سے 20 فیصد سے بھی کم افراد کی روایتی بینکنگ تک رسائی ہے۔ اس کے ساتھ اسٹیٹ بینک کے ہدف پر عمل پیرا ہونے کی غرض سے سال 2018 تک ای ایم وی پر عمل درآمد کے ساتھ یہ 'چپ اور پن' ٹرانزایکشنز پر عمل درآمد میں بھی تیزی لائے گا اور اس دہائی کے اختتام تک کم از کم تقریبا نصف آبادی تک رواتی بینکنگ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ریٹیل اور بزنس بینکنگ کے ساتھ خصوصی طور پر فلاحی پروگرامز جیسے بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ پروگرام کارڈ، وطن کارڈز، پاکستان کارڈ، خدمت کارڈ وغیرہ میں جی ٹو پی (گورنمنٹ ٹو پرسن) پیمنٹس کی محفوظ اور روانی کے ساتھ سہولت حاصل ہوگی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...