رینجرز کی کارروائیاں ،4ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

رینجرز کی کارروائیاں ،4ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے ۔ترجما ن رینجرز کے مطابق گلبرگ کے علاقے سے گرفتار خرم عرف ظفر صدیقی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ملزم خرم کا تعلق ایم کیو ایم لندن کے عسکری ونگ سے ہے ۔سعود آباد سے بھتہ کور سیف اللہ وعرف سیلو کو گرفتار کیا گیا۔میمن گوٹھ سے ڈکیت اویس اور عوامی کالونی سے ملزم خلاد خان عرف چنچنا کو گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمدہوا ۔