ہتھیاروں کے لائسنس منسوخی کیلئے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے آٹومیٹک ہتھیاروں کے لائسنس منسوخی کے معاملے پر وفاقی وزارت داخلہ،محکمہ داخلہ سندھ سمیت دیگر فریقین کو نوٹسسز جاری کردیے.. عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ کو درخواستگزاروں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ نے آٹومیٹک ہتھیاروں کے لائسنس منسوخی کے معاملے پر دورکنی ڈویژن بینچ نے سماعت کی.. عدالت کے روبرو درخواست گزاروں کے وکیل محسن شہوانی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد خودکار ہتھیاروں کے لائسنس کا اجرا صوبائی حکومتوں کو منتقل کیا جاچکا ہے،وفاقی وزات داخلہ نے درخواست گزاروں کو سنے بغیر خودکار ہتھیاروں کا لائسنس منسوخ کردیا.درخواست گزاروں کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ اس سے قبل محکمہ داخلہ کو لائسنس ہولڈرز کے خلاف کارروائی سے روک چکی ہے لہذا صوبائی حکومت کو لائسنس کے اجرا کی اجازت دی جائے .عدالت نے دائر درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ،محکمہ داخلہ سندھ،ایڈوکیٹ جنرل سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹسسز جاری کردیے.. عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ عدالت کو مطلع کئے بغیر درخواست گزاروں کے خلاف کارروائی نہ کرئے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...