نواز شریف آئندہ انتخابات میں نظر نہیں آئیں گے،منظور حسین وسان

نواز شریف آئندہ انتخابات میں نظر نہیں آئیں گے،منظور حسین وسان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت وتجارت منظور حسین وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف 2018کے عام انتخابات میں نظر نہیں آئیں گے۔سابق وزیراعظم کی نااہلی بھی بڑی لمبی جائے گی۔تیسری قوت نواز شریف کی پیر پگارا سے فی الحال ملاقات نہیں چاہتی ہے۔راؤ انوار کو جس کی بھی پشت پناہی حاصل ہے وہ آج نہیں تو کل منظرعام پر ضرور آجائیگا۔یہ بات انہوں نے بدھ کو سندھ کابینہ کے اجلاس کہ بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔منظور حسین وسان نے کہا کہ نواز شریف نے اس بار سندھ آنے میں بہت بڑی دیر کردی ہے۔نواز شریف نے سندھ کے لوگوں کے مسائل کبھی حل نہیں کیے ،اسی لیے سندھ کے عوام میاں صاحب کو ووٹ دینا پسند نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سندھ تو آرہے ہیں لیکن ان کی پیر پگارا سے اس بار کوئی ملاقات متوقع نہیں ہے ۔تیسری قوت نواز شریف کی پیر پگارا سے فی الحال ملاقات نہیں چاہتی ہے۔ فنکشنل لیگ والے تیسری قوت کے اشاروں پر چلتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ راؤ انوار کی گرفتاری نہ ہونا اداروں کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔راؤ انوار کو تلاش کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ راؤ انوار کو جس کی بھی پشت پناہی حاصل ہے وہ آج نہیں تو کل منظرعام پر ضرور آجائیگا۔پولیس سمیت تمام ادارے راو انوار کی گرفتاری کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہ میری شادی میں پچاس ہزار سے زیادہ خرچہ ہوا تھا۔اب اس دور میں پچاس ہزار میں کسی کی شادی ہونا ممکن نہیں۔سندھ کابینہ میں جہیز بل پر فیصلہ نہیں ہوا ابھی بحث ہوئی تھی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر