سٹی فاؤنڈیشن طلبہ کی مہارتوں کو فروغ دینے میں مدد کریگا

سٹی فاؤنڈیشن طلبہ کی مہارتوں کو فروغ دینے میں مدد کریگا

کراچی ( پ ر) دی سیٹیزنز فاونڈیشن نے طلبہ کی مہار توں کو مستقبل کے بہتر فر وغ اور نفاذ کے لیے سٹی فاونڈیشن کے اشتراک سے کریٹیکل ایمپلائے ابیلٹی سکلز پروگرام شروع کرنے کا اعلان، اس اسکل پروگرام کو کالج کی سطح پر تعلیم پروگرام کا حصہ قرار دیا جائے گا، جس کا مقصد کالج کی سطح کے طالبعلموں میں بہتر ملازم ہونے کے گر کو پید ا کرنا اور اس کو فروغ دینا ہے،200گھنٹوں پر مشتمل اس پروگرام میں طلبہ کو خود مختار ماڈیولز کے ذریعے ، مختلف کھیلوں اور اسپیکرز کے سیشنز کے ذریعے ملازمت کے لیے خود میں مہارت کو پیدا کرنے اور اس کے فروغ دینے کے گر سکھائیں جائیں گے۔ اس موقع پر دی سیٹیزنز فاونڈیشن کالج کے ہیڈزوہیب شیخ کا کہنا تھا کہ سٹی فاونڈیشن جیسے شراکت دار ٹی سی ایف کی مدد کررہے ہیں، جس کا نقطہ نظر پاکستان کے شہریوں کے درمیان حائل رکاوٹوکو توڑ کر انہیں نہ صرف ایک دوسرے کے قریب لانا ہے بلکہ انہیں معاشرے کی مثبت تبدیلی میں اپنا حصہ ڈالنے کے قابل بنانا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ہمارے کریٹیکل ایمپلائے ایبلٹی اسکلز پروگرام کے لیے سٹی فاونڈیشن خطیر رقم عطیہ کر ے گا، جس کے ذریعہ طلبہ کے درمیان عمومی سطح کے مقابلوں اور ملازمت کے موا قوں میں مسابقت کی فضا کو فروغ دینے کے مواقعے پیدا کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دی سیٹیزنز فاونڈیشن کالج میں طلبہ کو عمومی طور پر 870گھنٹے تعلیمی ہدایات دی جاتیں ہیں جبکہ دیگر کالجز میں اس کا دورانیہ 473گھنٹے ہے، جبکہ کہ اس کیساتھ یونیورسٹی کی درخواستوں میں معاونت کے لیے پروفیشنلز کیساتھ مشورہ اور اسکول کے اندر مشاورت کا خصوصی اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ دی سیٹیزنز فاونڈیشن کالج کی جانب سے طلبہ کے لیے ملازمت میں مہارت کے فروغ کا پروگرام 2016میں متعارف کرایا گیاتھا، جس میں طلبہ میں اعتماد کی بحالی ، غیر نصابی سرگرمیوں ، ملازمت میں مہارت کے فروغ کے لیے کوچنگ سمیت بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل پر خاص توجہ دی جاتی تھی، جس سے طلبہ کو ملازمت کے میدان میں مقابلہ کرنے کے لیے موثر طریقے سے تیاری میں مدد فراہم کی جاتی تھی۔ ٹی سی ایف کالج میں طلبہ کو سیلف ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 200گھنٹے فراہم کیے جاتے ہیں جس میں انگریزی میں بات چیت، اعتماد کی بحالی اور طلبہ کے عالمی نقطہ نظر کو بڑھانے کے لیے کوچنگ سمیت لوگوں کے سامنے بولنے اور اپنا مدعہ رکھنے کے علاوہ تحریری مہارت اور انٹر ویو ورک شاپس کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر سٹی بینک این. اے پاکستان کے ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ پبلک افیئرز عدیل شاہد نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کی بدولت سٹی فاونڈیشن دی سیٹیزنز فاونڈیشن کالج میں زیرتعلیم دشوار گزارعلاقوں کے غیر مستحکم طلبہ میں مثبت تبدیلی کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم تعلیم کے ذریعے نوجوانوں کو آزاد اور خود مختار معاشرے کا فرد بناسکتے ہیں، جس کے لیے ہمیں انہیں افرادی قوت میں داخل ہونے سے پہلے کچھ چیلنجز کی نشاندہی کرنے اور اس سے متعلق آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ٹی سی ایف کے ساتھ ہماری شراکت داری طلبہ کو بہتر مواقعوں کے لیے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کی تیاری میں معاونت اور اہم کردار اداکریں گی، جس سے وہ اپنے مستقبل کو کامیاب بناسکیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...