کراچی ،سوئی سدرن کی گیس چوروں کے خلاف کاروائی، 2 گرفتار

کراچی ،سوئی سدرن کی گیس چوروں کے خلاف کاروائی، 2 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن نے گیس چوروں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔ ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس چوری روکنے کے لیے قائم کردہ ٹاسک فورس کاؤنٹر گیس تھیفٹ آپریشن ( سی جی ٹی او) نے کراچی کے علاقے ایف بی ایریا اور محمود آباد میں واقع گتے کی فیکٹری اور بیکری پر چھاپے مارے ہیں جہاں سے دو گیس چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیاہے۔ ایس ایس جی سی کی چھاپہ مار ٹیم نے کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں بڑے پیمانے پر کام کرنے والی گتا فیکٹری (انڈسٹریل کوروگیشن فیکٹری) پر چھاپہ مارا جہاں پر فیکٹری مالک زاہد عزیز میٹر ٹیمپر کر کے ڈائریکٹ لائن سے گیس چوری کر رہا تھا۔ چھاپے کے وقت ملزم زاہد عزیز 925 سی ایف ٹی فی گھنٹہ گیس چوری کر کے فیکٹری چلا رہا تھا۔ ایس ایس جی سی پولیس نے فیکٹری مالک ملزم زاہد عزیز کو گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ چوری میں استعمال کیا جانے والا ربڑ پائیپ، ٹیمرنگ کیا گیا میٹر اور چوری میں استعمال ہونے والا دیگر سامان ضبط کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس جی سی پولیس نے گرفتار فیکٹری مالک ملزم زاہد عزیز کے خلاف کاؤنٹر گیس تھیفٹ اینڈ ریکوری ایکٹ کہ تحت ایف آئی آر درج کرکے چوری کی گئی گیس کی رقم وصول کی جائے گی۔ دوسری جانب محمو د آباد کہ علاقے میں ایک بڑی بیکری پر چھاپہ مارا گیا جہاں پر بیکری مالک ملزم بابر خان ڈائریکٹ لائن سے ربڑ پائیپ لگا کر 1110 سی ایف ٹی فی گھنٹے کہ حساب سے گیس چوری کر رہا تھا۔ملزم کے خلاف گیس چوری اور ریکوری ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ گیس چوری سے کمپنی کو لاکھوں کا نقصان ہو رہا تھا۔ ایس ایس جی سی نے ایک بار پھرگیس چوروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا ایادہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ گیس کی چوری روکنے میں کمپنی کی مدد کریں ۔