پاکستان میں دودھ کی کہانی، کتاب کی رونمائی

پاکستان میں دودھ کی کہانی، کتاب کی رونمائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیسلے پاکستان نے ڈیری کی ایک کتاب کی رونمائی کی، جو ملک میں دودھ کی تاریخ اور کہانی بیان کرتی ہے۔یہ کتاب جوڈراپس آف دا ڈیوائن۔ اے اسٹوری آف ملک ان پاکستان کے نام سے معنون ہے مارکنگز پبلشنگ کی معاونت سے تیاراور شائع کی گئی ہے۔مذکورہ کتاب ڈیری کے متعلق خوبصورت تصویروں سے مزین ایک ایسی کتاب ہے جو ملک میں پیکجڈ دودھ سیکٹرکی تاریخ اور سفر پر روشنی ڈالتی ہے۔ پاکستان دنیا میں ددودھ کی پیداوار کے حوالے سے چوتھا بڑا ملک ہے، ڈیری سیکٹر اور مویشیوں سے حاصل ہو نے والی آمدنی پاکستان کی مجموعی GDP کا 11 فیصد ہے ۔ پاکستان بننے کے بعد سے .ڈیری کا شعبہ مسلسل ترقی کرتا اور یادگاری تبدیلیوں سے گذرتا رہا ہے۔جیساکہ ڈیری کی کتاب میں بیان کیا گیا ہے کہ پاکستان کے قیام کے وقت ملک کی زیادہ تر آباد دیہات میں رہتی تھی۔ جہاں گھروں میں مویشی دودھ کے استعمال کے لئے خام دوددھ پیدا کرنے کے لئے پالے جاتے تھے۔ گزرے برسوں کے دوران پاکستان میں شہری آبادیوں میں اضافہ ہونے لگا، تب کسانوں نے تجارتی پیمانے پر گنجان آباد شہروں میں دودھ فراہم کرنا شروع کردیا، اور موبائل دودھ والے وجود میں آئے۔ 80 ء کے عشرے کے دوران حکومتِ پاکستان نے ڈیری کے شعبے کو ترقی دی اور پیکجڈ ملک کی دودھ کی صنعت کے لئے پالیسیاں وضع کیں۔اس کے بعد 1988 ء میں نیسلے نے MILKPAK لمیٹڈ سے شراکت کی اور ڈیری انڈسٹری کے مائع اور خشک دودھ میں انقلاب لے آئی ،جو آج ہمارے سامنے ہے۔نیسلے پاکستان فی الوقت سب سے بڑی دودھ اور مشروبات کی کمپنی ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر