لاپتہ شہریوں کی گمشدگی ،آئی جی سندھ و دیگر کو نوٹسز جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ شہریوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ، عدالت نے آئی جی سندھ سمیت دیگر فریقین کو 22 فروری تک نوٹسسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں شہری فضل محمود کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ، عدالت میں درخواست گزار فضل محمود کے بھائی کا کہناتھا کہ فرنٹیئر کالونی سے 19 جنوری کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے حراست میں لیا تھا ، میرے بھائی کو رات گھر سے حراست میں لیا گیا تھا ۔ عدالت سے استدعا ہے کے میرے بھائی کو بازیاب کرایاجائے ، عدالت نے درخواست گزار کا موقف سنتے ہوئے کہا کہ شہری کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے ، عدالت نے آئی جی سندھ سمیت دیگر فریقین کو 22 فروری تک کیلے نوٹسسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔