گلشن اقبال، ندی میں ڈوبنے والے بچے کی لاش کو نکال لیا گیا

گلشن اقبال، ندی میں ڈوبنے والے بچے کی لاش کو نکال لیا گیا

کراچی (کرائم رپورٹر)گلشن اقبال میں گزشتہ روز ندی میں ڈوبنے والے بچے کی لاش کو نکال لیا گیا۔ڈھائی سالہ احمد گزشتہ روز کنارے پر کھیلتے ہوئے ندی میں گر گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ندیاں اور نالے اب زندگیاں نگلنے لگے۔گلشن اقبال میں ندی پر کھیلتے ہوئے ڈھائی سالہ احمد ندی میں گرپڑا۔احمد کی تلاش کے لیے گزشتہ روز غروب آفتاب تک ریسکیو آپریشن جاری رہا۔۔مگر کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔۔اندھیرا ہونے پر ریسکیو آپریشن روک گیا گیا تھا۔ریسکیو آپریشن کا دوسرا دوربدھ کی صبح شروع کیا گیاجو کامیابی سے ہمکنار ہوااور ڈوبنے والے احمد کی لاش کو نکال لیا گیا۔پولیس کے مطابق ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والا احمد اطراف میں واقع جھونپڑیوں کا رہائشی تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...