چیئرمین نیب کا ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی کو ہاؤسنگ مافیاکیخلاف کارروائی کا حکم


اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین نیب راولپنڈی اسلام آباد میں ہاؤسنگ سوسائٹی مافیا کے خلاف تحقیقات بارے رپورٹ طلب کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں100 سے زائد ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے مالکان نے سادہ لوح شہریوں کو پلاٹ الاٹ کرنے کا لالچ دے کر اربوں روپے لوٹ رکھے ہیں۔اس صورتحال کے پیش نظرچیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کو ہدایت کی تھی کہ وہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہاؤسنگ سوسائٹی مافیا کے خلاف تحقیقات کریں اور غیر قانونی طریقہ سے قائم سوسائٹیوں کیخلاف آپریشن کریں۔ نیب کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بعض سوسائٹیوں کے مالکان کے پاس مطلوبہ زمین کی ملکیت بھی نہیں لیکن پھر بھی اربوں روپے پلاٹ کی فراہمی کے نام پر لوٹ چکے ہیں۔ چیئرمین نیب نے گزشتہ روز نئے ڈائریکٹر جنرل نیب عرفان منگی کو دوبارہ حکم دیا ہے کہ وہ سوسائٹی مافیا کے خلاف شکنجہ کس لیں اور فوری گرفتار کرکے لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں۔
چیئرمین نیب/حکم

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...