اسرائیلی فوج کی دہشت گردی جاری، 16سالہ فلسطینی بچہ شہید


رام اللہ(اے این این )قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک سولہ سالہ فلسطینی بچہ شہید ہوگیا۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں المغیر کے مقام پر فلسطینیوں کی پرامن ریلی پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 16سالہ لیث ابو نعیم شدید زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔وزارت صحت کے مطابق بچے کے سرمیں گولی لگی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور اندھا دھند فائرنگ سے کئی دیگر فلسطینی بھی زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ابو نعیم کو انتہائی قریب سے گولیاں ماریں۔
فلسطینی بچہ شہید

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...