اینی میٹڈ فلم الہ یار اینڈ دی لیجنڈآف مارخور"کا پریمیئر شو


کراچی (پ ر) تھرڈورلڈ اسٹوڈیو ، EBM اورARYفلمزکے اشتراک سے بننے والی جدید animated فلم کاشاندار پریمیئر شو بالترتیب 30اور31جنوری 2018کولاہور کے سائن اسٹار ٹاؤن شپ اور کراچی میں نیوپلیکس سینماؤں میں ہوا جس میں شوبزکی دنیاکے جگمگاتے ستاروں نے چار چاند لگادئیے۔ٓشوبزکی دنیا کی جن نامور شخصیات نے اپنے بچوں کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی ان میں عدنان صدیقی، فریال قریشی،احسن خان، ثروت گیلانی، ژالے سرحدی، آمنہ شیخ، حریم فاروق اور علی رحمن کے نام نمایاں رہے۔ان شخصیات کے بچے بہت پرجوش نظر آئے اور انہوں نےPeek Freans Glucoمووی کے کرداروں کے کٹ آؤٹ کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔اس فلم کی کہانی کے ہیرو الہ یار(انعم زیدی)اوراس کے ساتھی مہرو(نتاشہ حمیرا اعجاز)، ہیرو(اظفر جعفری) اور چکو (عبدالنبی جمالی) کے گرد گھومتی ہے جو ایک ظالم شکاری مانی (علی نور)سے مقابلے کیلئے سفر پر نکلتے ہیں اور اس کیلئے اپنے اندر ہمت وجرأت پیدا کرتے ہیں۔اس غیرمعمولی فلم کے مصنف، پروڈیوسر اور ہدایتکار باصلاحیت شخصیت عزیر ظہیر خان ہیں۔اس میں جن دوسرے نامور فنکاروں کی آوازیں (Voice over)شامل ہیں ان میں علی رحمن خان، حریم فاروق، ارشد محمود، نادیہ جمیل،امجد چوہدری، اریب اظہر اور احمد علی شامل ہیں۔اس موقع پر ARYڈیجیٹل نیٹ ورک کے بانی اور صدر سلمان اقبال کے کہا ،"ہمیں پریمییئر شوز کا زبردست رسپانس ملا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ 2 فروری کو جب یہ فلم ملک بھر میں ریلیز ہوگی تو ایسا ہی شاندار ریسپانس ملے گا"لاکھوں ماؤں اور بچوں سے پسندیدہPeek Freans Glucoسے ہی الہ یار کو وہ قوت اورتوانائی حاصل ہوتی ہے جن کی بناء پر وہ مہم کے ہر مشکل مرحلے میں کامیابی سے گزرتاہے۔اس تقریب میں انگلش بسکٹ مینوفیکچررز(EBM)کی منیجنگ ڈائریکٹر اور CEO ڈاکٹر زیلف منیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا،"ہمیں اس مووی کے آفیشیل اسپانسرزہونے پر فخر ہے جس میں نہایت موثر انداز میں جنگلی حیات کے تحفظ کی اہمیت کو خوبصورتی کے ساتھ اجاگر کیا گیا ہے اورEBMنے ہمیشہ اس مقصدکی حمایت کی ہے اور اس کیلئے تعاون پیش کیا ہے۔"Gluco"الہ یا ر اب تک پاکستان میں مقامی طور پربننے والی بہترین انیمیٹڈ فلم ہے اور ہمیں اس پرجوش ، جاندار موضوع،تفریح اور ہنسی مذاق کے ساتھ خوبصورت موسیقی پر مبنی فلم کے ساتھ شمولیت پر بہت خوشی ہے بچوں اور بڑوں سب کیلئے ایک بھرپور مووی ہے۔"یہ بات ARYڈیجیٹل نیٹ ورک کے CEOجرجیس سیجا نے کہی۔EBMکی مارکیٹنگ ہیڈ عائشہ جنجوعہ کا کہنا تھا ،Gluco"الہ یا رنہ صرف ایک زبردست فلم ہے بلکہ اس میں بچوں اور بڑوں کیلئے ایک مقصد اور ایک سبق موجود ہے۔ہمیں یقین ہے کہ سب ہی اس سے پوری طرح لطف اندوز ہوں گے۔"

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...