زلزلہ، شہباز شریف کی کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے امدادی اداروں و انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ متعلقہ ادارے اور محکمے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع پر فوری طور پر امدادی سرگرمیوں کیلئے تیار رہیں اور پی ڈی ایم اے، ریسکیو1122 اوردیگر اداروں کیساتھ انتظامیہ بھی پوری طرح الرٹ رہے ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جہاں کہیں سے بھی کسی قسم کے نقصان کی اطلاع ملے،کسی حکم کا انتظار کیے بغیر وہاں فوری طورپر امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔
ہدایت

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...