آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح،سپریم کورٹ میں آج پھر سماعت ہوگی

آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح،سپریم کورٹ میں آج پھر سماعت ہوگی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کی تشریح کے لیے 13 درخواستوں پر آج سپریم کورٹ میں دوبارہ سماعت ہوگی۔

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل 5 رکنی لارجر بنچ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

سماعت کے دوران وکلا کے دلائل جاری رہیں گے، گذشتہ روز عدالتی معاون منیر اے ملک اور جہانگیر ترین کے وکیل سکندر بشیر مہمند نے اپنے دلائل مکمل کرلیے تھے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ نے عدالت عظمیٰ سے تیاری کےلئے مہلت طلب کی تھی، جس پر جسٹس ثاقب نثار نے انہیں آئندہ ہفتے تیاری کرکے آنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...