نوازشریف دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

نوازشریف دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
نوازشریف دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، گورنر سندھ محمد زبیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نے ایئر پورٹ پر سابق وزیراعظم کا استقبال کیا،اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد بھی استقبال کیلئے موجود تھی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیراعظم نوازشریف دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے،وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ ہیں،مسلم لیگ ن کے صدر نے نجی ہوٹل میں پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں انتخابات سے قبل پارٹی کو منظم کرنے پرمشاورت کی جائے گی۔
نوازشریف آج کراچی کے تاجروں سے ملاقات کریں گے اور2 فروری کو نجی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کریں گے جس کا عنوان ’جمہوریت کا مستقبل‘ ہے۔