سپریم کورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان نقیب اللہ محسود کے قتل سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت آج ہوگی۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نقیب اللہ محسود قتل کیس کی سماعت کرے گا،عدالت نے مقدمہ کی سماعت کےلئے سیکرٹری داخلہ، ڈی جی سول ایوی ایشن اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ ،آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ، ایڈیشنل آئی جی ثنا اللہ عباسی اور دیگر حکام اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...