نہال ہاشمی کو گرفتاری کے بعد تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیاگیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)توہین عدالت کیس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کو گرفتار کرکے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں مسلم لیگ ن کے سینٹر نہال ہاشمی کو ایک ماہ قید اور50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے اور انہیں 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پولیس نے انہیں احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا اور انہیںتھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر نے تقریر کے دوران عدلیہ کو دھمکیاں دی تھی جس پر ان کیخلاف توہین عدالت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، عدالت نے 24 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا،آج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے لیگی سینیٹر کو ایک ماہ قید اور50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی اور انہیں 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔توہین عدالت کیس ،نہال ہاشمی کو ایک ماہ قید ، 50 ہزار روپے جرمانہ، 5 سال کیلئے نا اہل قرار

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...