”اب نہال ہاشمی جیل میں رنگ گورا کریں گے ،انہیں تو ۔۔۔“مسلم لیگ کے رہنماءکی گرفتاری کے بعد شیخ رشید بھی میدان میں آگئے ،ایسی بات کہہ دی کہ ججزبھی دنگ رہ جائیں گے

”اب نہال ہاشمی جیل میں رنگ گورا کریں گے ،انہیں تو ۔۔۔“مسلم لیگ کے رہنماءکی ...
 ”اب نہال ہاشمی جیل میں رنگ گورا کریں گے ،انہیں تو ۔۔۔“مسلم لیگ کے رہنماءکی گرفتاری کے بعد شیخ رشید بھی میدان میں آگئے ،ایسی بات کہہ دی کہ ججزبھی دنگ رہ جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدالت نے نہال ہاشمی کو کم سزا دی ہے ،بہر حال عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ اب نہال ہاشمی ایک مہینے کے لیے جیل میں جا کر رنگ گورا کریں گے ،انہیں ایسی سزا ہوتی کہ دھوپ میں رنگ کالا ہوتا ۔ان کاکہنا تھا کہ ممبران اسمبلی عدلیہ کی توہین کر رہے ہیں جو کہ تشویشناک بات ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ توہین عدالت کے حوالے سے سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے کو لاگو کر کے اچھا کیا ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سینیٹر نہال ہاشمی کو ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی، انہیں 5 سال کیلئے نا اہل بھی قرار دے دیا گیا ہے۔

مزید : قومی