نہال ہاشمی نے جرمانہ ادا نہ کیا تو مزید ایک ماہ قید بھگتنا ہوگی، سپریم کورٹ

نہال ہاشمی نے جرمانہ ادا نہ کیا تو مزید ایک ماہ قید بھگتنا ہوگی، سپریم کورٹ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن کے سینیٹر نے جرمانہ ادا نہ کیا تو انہیں مزید ایک ماہ قید کی بھگتنا ہوگی۔

پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنما کو گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کر دیا  ،جہاں لیگی سینیٹر کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر نے تقریر کے دوران عدلیہ کو دھمکیاں دی تھی جس پر ان کیخلاف توہین عدالت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، عدالت نے 24 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا،آج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے لیگی سینیٹر کو ایک ماہ قید اور50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی اور انہیں 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...