سپریم کورٹ کا فیصلہ کیپٹن صفدر جیسے لوگوں کیلئے مثال بنے گا،فواد چودھری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے نہال ہاشمی کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کیپٹن صفدر جیسے لوگوں کیلئے مثال بنے گاکیونکہ کیپٹن صفدر مسلسل عدالت کی توہین کر رہے ہیں۔
تحریک انصاف کے ترجمان کا کہناتھا کہ نہال ہاشمی نے عدالت کو دھمکیاںدیں ،نہال ہاشمی کیخلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے،عدلیہ پر تنقید کرنے والوں کو ایسی ہی سزا ملنی چاہئے۔