کیا عاصمہ رانی کے گھر والوں کو انصاف ملے گا؟ صحافی کے سوال پر وزیراعلیٰ خیرپختونخوا پرویز خٹک نے انتہائی شرمناک ترین جواب دیدیا، ہر پاکستانی غصے سے آگ بگولا ہوگیا

کیا عاصمہ رانی کے گھر والوں کو انصاف ملے گا؟ صحافی کے سوال پر وزیراعلیٰ ...

اسلام آباد، پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)عاصمہ رانی کے گھروالوں کو انصاف سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بھڑک اٹھے اور موقف اپنایا کہ ایسے کیسز ہوتے رہتے ہیں، نہیں رک سکتے ۔

نجی ٹی وی چینل سماءکے مطابق عاصمہ رانی کے گھر والوں کو انصاف ملنے سے متعلق سوال پر پرویزخٹک نالاں ہوگئے اور کہاکہ ایک دو واقعات کی وجہ سے پولیس پر تنقید نہیں کرنی چاہیے،انہیں دباو میں نہ لایا جائے کیونکہ دباومیں غلط کام ہوتے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ دعویٰ کرتاہوں کہ خیبرپختونخواپولیس مکمل آزادہے ہماری پولیس پنجاب کی پولیس سے بہت بہتر ہے یہاں کی پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ایم پی اے کا بھائی جیل میں ہے لیکن میں نے کبھی اس کیلئے نہیں کہا، چند کیسز ایسے ہوتے ہیں جو بلائنڈ ہوتے ہیں جنہیں حل کرنے کے لئے وقت درکار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے صوبے میں امن و امان کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں 2013سے پہلے کے پی میں جلسے جلوس نہیں ہوسکتے تھے،خیبرپختونخوا میں جرائم کی شرح سب سے زیادہ کم ہوئی پولیس کے نظام کو درست کرنے کے لیے کافی اقدامات کیے ہیں۔پرویز خٹک کہتے ہیں کہ ہم نے تھانہ کلچر کو مکمل طور پر تبدیل کردیا فوج کی طرح کے پی پولیس بھی خود مختار ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...