لاہور ہائیکورٹ:جاتی امرا، وزیراعلیٰ ہاﺅس سمیت دیگر مقامات پر رکاوٹوں کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ:جاتی امرا، وزیراعلیٰ ہاﺅس سمیت دیگر مقامات پر رکاوٹوں ...

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے جاتی امرا، وزیراعلیٰ ہاﺅس اور آئی جی آفس سمیت دیگر مقامات پر رکاوٹوں کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت اور پولیس کو نوٹسز جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جاتی امرا، وزیراعلیٰ ہاﺅس سمیت دیگر مقامات پر رکاوٹوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ راستہ بند کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ تمام رکاوٹیں ہٹانے اورراستے کھولنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے درخواستگزار کا موقف سننے کے بعد پنجاب حکومت اور پولیس کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...