توہین عدالت کی درخواست پر نواز شریف، مریم نواز اور رانا ثناءاللہ کو نوٹس جاری

توہین عدالت کی درخواست پر نواز شریف، مریم نواز اور رانا ثناءاللہ کو نوٹس جاری

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نےسابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور وزیرقانون پنجاب راناثناءاللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دائر کی تھی۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ جڑانوالہ جلسے میں نواز شریف، مریم نواز اور راناثناءاللہ نے عدلیہ مخالف تقاریر کیں، استدعا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور رانا ثناءاللہ کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی جائے جبکہ عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے سے نہ روکنے پر پیمرا کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ ہر تقریر پر درخواست دائر نہ کریں، بلکہ ایک ہی درخواست کافی ہے، جب دلائل کا وقت آئے تو بتا دیں کہ کہاں کہاں توہین عدالت کی گئی۔اس سے قبل 29 جنوری کو اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی متفرق درخواست کو منظور کیا تھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...