فارن فنڈنگ کیس، ن لیگ کے وکیل کی عدم پیشی، پی ٹی آئی نے ن لیگ کے جواب پر اعتراض اٹھا دیا

فارن فنڈنگ کیس، ن لیگ کے وکیل کی عدم پیشی، پی ٹی آئی نے ن لیگ کے جواب پر اعتراض ...
فارن فنڈنگ کیس، ن لیگ کے وکیل کی عدم پیشی، پی ٹی آئی نے ن لیگ کے جواب پر اعتراض اٹھا دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے ن لیگ کے جواب پر اعتراض کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ن لیگ کے فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے مقدمے کی سماعت ہوئی ،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں4 رکنی کمیشن نے سماعت کی،مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون پیش نہ ہوئے،ن لیگ کے جونیئر وکیل نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ ن لیگ کے وکیل کے عزیزکی وفات ہوگئی ہے، آج دلائل نہ سنے جائیں۔

پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے ن لیگ کے جواب پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی سربراہ کی جانب سے جواب جمع نہیں کرایا گیا۔

اس پر چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی وکیل سے کہا کہ آپ نے اپنے پتے آج شو کر دیئے ،یہی بات آپ دلائل کے روز کریں۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت12 فروری تک ملتوی کر دی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد