شعیب ملک نے انجری سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد ٹریننگ شروع کر دی

شعیب ملک نے انجری سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد ٹریننگ شروع کر دی
شعیب ملک نے انجری سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد ٹریننگ شروع کر دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راو¿نڈر شعیب ملک نے انجری سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد ٹریننگ شروع کر دی ہے۔

شعیب ملک نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں سر پر گیند لگنے کے باعث ٹی ٹوئنٹی میچز نہیں کھیل پائے تھے تاہم چند روز اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ دبئی میں قیام کے بعد وہ سیالکوٹ واپس آ گئے اور نیٹ پریکٹس بھی شروع کر دی ہے، وہ جلد دوبارہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

پاکستان کے آل راؤنڈر شعیب ملک 16جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچ میں سر پر چوٹ لگنے سے عارضی طور پر بے ہوش ہو گئے تھے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شعیب ملک ایک تیز رن لینے کے لیے کریز سے نکلے لیکن پھر اراردہ ترک کر کے کریز کی جانب واپس جا رہے تھے کہ ایک فیلڈر کی پھینکی ہوئی گیند ان کے سر کے پچھلے حصے میں لگی، انہوں نے اس وقت ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا۔35 سالہ ملک نے بیٹنگ جاری رکھی، لیکن صرف چار مزید گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد وہ چھ رنز کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔ بعد میں جب نیوزی لینڈ کی ٹیم بلے بازی کے لیے آئی تو شعیب ملک میدان میں نہیں آ سکے۔

مزید : کھیل