ماضی کی معروف ماڈل آمنہ حق ان دنوں کہاں اور کس حال میں ہیں؟ تصاویر دیکھ کر آپ کا بھی دنیا فانی ہونے کا یقین مزید پختہ ہوجائے گا

ماضی کی معروف ماڈل آمنہ حق ان دنوں کہاں اور کس حال میں ہیں؟ تصاویر دیکھ کر آپ ...
ماضی کی معروف ماڈل آمنہ حق ان دنوں کہاں اور کس حال میں ہیں؟ تصاویر دیکھ کر آپ کا بھی دنیا فانی ہونے کا یقین مزید پختہ ہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آمنہ حق پاکستان کی فیشن انڈسٹری کا ایسا نام ہے جس نے کئی سال تک انڈسٹری پر بلا شرکتِ غیرے حکومت کی۔ ان کی وجہ شہرت فیشن انڈسٹری کے علاوہ سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کی بیٹی ہونا بھی قرار پایا کیونکہ ان سے قبل کسی اتنی ہائی پروفائل شخصیت کی بیٹی نے فیشن انڈسٹری میں قدم نہیں رکھا تھا۔


آمنہ حق پاکستان کی ٹاپ کی ماڈلزمیں سے ایک تھیں جنہوں نے پاکستان فیشن انڈسٹری کو ایک نئی جہت دی۔ فیشن ڈیزائنر عمار بلال کے ساتھ شادی کے بعد منظر عام سے تقریبا غائب ہو جانے والی آمنہ حق سے متعلق اطلاعات آرہی رہیں کہ وہ ناکام سرجری کے بعد وہ ڈپریشن کا شکار ہیں اور ان کی علیحدگی کی خبریں بھی موصول ہورہی ہیں۔


نجی ٹی وی سما کے مطابق آمنہ حق ان دنوں امریکا میں مقیم ہیں اور انہیں دیکھ کر یہ یقین کرنا مشکل لگتا ہے کہ وہ اپنے وقت کی صف اول کی ماڈلز میں سے ایک تھیں۔

مزید :

تفریح -