سپریم کورٹ کا ہفتے اور اتوار کو بھی عدالت لگانے کا فیصلہ ،رجسٹرار آفس نے حکمنامہ جاری کردیا

سپریم کورٹ کا ہفتے اور اتوار کو بھی عدالت لگانے کا فیصلہ ،رجسٹرار آفس نے ...
سپریم کورٹ کا ہفتے اور اتوار کو بھی عدالت لگانے کا فیصلہ ،رجسٹرار آفس نے حکمنامہ جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ہفتے اور اتوار کو بھی عدالت لگانے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے رجسٹرار سپریم کورٹ نے عدالتی عملے کیلئے حکمنامہ جاری کردی۔

حکمنامے کے مطابق فیصلہ عوام کو فوری اور جلد انصاف کی فراہمی کیلئے کیا گیا،رجسٹرار آفس نے متعلقہ عملے کو حاضر رہنے کی ہدایت کی دی۔

حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے ہر شعبے کے 4افسران اتوار کو دستیاب رہیں گے،موبائل فون بندکرنے والے متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی ہو گی۔