سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے پاکستانی کھلاڑی سلمان بٹ ایک بار پھر پکڑے گئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) فکسنگ الزامات کی زد میں آنے والی عجمان آل سٹارز لیگ میں سلمان بٹ سمیت تین پاکستانی کھلاڑی شریک ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق عجمان آل سٹارز لیگ میں کئی کرکٹرز کے مضحکہ خیز رن آوٹ اور سٹمپ کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد آئی سی سی کے کان کھڑے ہوئے اور تحقیقات شروع ہوچکیں۔
ایونٹ میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل 2010کے مرکزی کردار سلمان بٹ شریک تھے، حسن رضا اور محمد خلیل سمیت کئی دیگر پاکستانی کرکٹرز کے نام بھی لیے جا رہے ہیں۔اس حوالے سے بھارتی خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے بعد میں بہت زیادہ محتاط رہتا ہوں،قومی ون ڈے کپ کے لیے مجھے لاہور ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا تو عجمان چلا گیا، وہاں دیکھا کہ لیگ میں آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کا کوئی نمائندہ نہیں تھا، میچ ریفری اور اسکورر تک نہیں نظر آیا، میں نے وہاں صرف 2میچز کھیلے، ایک میں پہلی گیند پر آوٹ ہوگیا، دوسرے میں 70کے قریب رنز بنائے، سکور نہ ہونے کی وجہ سے اندازہ ہے کہ اتنے رنز بنائے تھے جب کہ ایونٹ میں گلی محلے کی کرکٹ کا معیار دیکھتے ہوئے دبئی روانہ ہو گئے ۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...