”زینب کا قاتل اقبالی بیان سے انکاری کیونکہ ۔۔۔ “تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر آگیا

”زینب کا قاتل اقبالی بیان سے انکاری کیونکہ ۔۔۔ “تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر ...
”زینب کا قاتل اقبالی بیان سے انکاری کیونکہ ۔۔۔ “تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور، لاہور(ویب ڈیسک) زینب کا قاتل عمران اقبالی بیان سے انکاری ہوگیا جس پر تفتیشی حکام پریشان ہیں ۔
روزنامہ 92نیوزکے مطابقزینب قتل کیس کے ملزم عمران علی کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اقبال بیان دینے سے مبینہ طور پر انکار پر تفشیشی ٹیم تذبذب کا شکار ہے کیونکہ پولیس کے پاس ڈی این اے کے سوا اس کیس میں کوئی تائیدی شہادت موجود نہیں۔ماہر قانون دان صفدر شاہین پیر زادہ نے بتایا کہ پولیس کودوران ریمانڈ پولیس ملزم کا جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اقبال بیان زیر دفعہ 164ضابطہ فوجداری کے تحت ریکارڈ کراناہوتا ہے جس کی کیس میں سزا دینے کیلئے قانونی حیثیت ہوتی ہے۔
آٹھ دن گزرنے کے بعد اگر پولیس تفتیش کے دوران ملزم کا اعترافی بیان ریکارڈ نہیں کراسکتی تو اس کا مطلب ہے کہ ملزم چالاک اور تفتیشی ٹیم کو چکر دیتاہے،پولیس کے سامنے دیئے اقبالی بیان کو عدالت میں بطور شہادت استعمال نہیں کیا جا سکتا جس پر سزا یا جزا دی جا سکے۔