نہال ہاشمی نے سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

نہال ہاشمی نے سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ
نہال ہاشمی نے سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی نے سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وکلا نے پاور آف اٹارنی پر دستخط کرا لئے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر کو ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی اور انہیں 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا۔جرمانے کی عدم ادائیگی پر انہیں مزید ایک ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

سینیٹر نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوروکلا نے ان سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کرا لئے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد