ویلنٹائن ڈے پر محبت ”منانے“ والے جوڑے ہوشیار ہو جائیں، حکومت نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ جان کر آپ 14 فروری کو گھر سے باہر ہی نہیں نکلیں گے

ویلنٹائن ڈے پر محبت ”منانے“ والے جوڑے ہوشیار ہو جائیں، حکومت نے ایسا فیصلہ ...
ویلنٹائن ڈے پر محبت ”منانے“ والے جوڑے ہوشیار ہو جائیں، حکومت نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ جان کر آپ 14 فروری کو گھر سے باہر ہی نہیں نکلیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن) فروری کا مہینہ شروع ہو گیا ہے اور محبت کے بخار میں مبتلا جوڑے 14 فروری یعنی ویلنٹائن ڈے کا انتظار کرنے میں مصروف ہیں مگر اس مرتبہ حکومت نے ایسا فیصلہ کر لیا ہے کہ جان کر وہ اس روز گھر سے ہی باہر نہیں نکلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ملائکہ اروڑا کی بہن امریتا اروڑا نے اپنی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا کا فحش ترین کیک انتہائی شرمناک طریقے سے کاٹ لیا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

نجی خبر رساں ادارے آج نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ویلنٹائن ڈے کی تقریبات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد آئندہ دو روز میں اہم اجلاس طلب کریں گے جس میں اسلام آباد کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مفتی صاحب عشاءکے بعد مجھے خدمت کیلئے کمرے میں بلاتے اور پھر۔۔۔“ مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان نے اپنے ساتھ کئی سالوں تک پیش آنے والا واقعہ سنا دیا، ایسا دعویٰ کر دیا کہ ہر کسی کی روح کانپ اٹھی

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ویلنٹائن ڈے کے علاوہ کشمیر ڈے اور 23 مارچ پریڈ سے متعلق بھی اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ وفاقی دارالحکومت کی پولیس شہر بھر میں بالخصوص پریڈ گراﺅنڈ کے اردگرد سرچ آپریشن جاری رکھے گی جبکہ ویلنٹائن ڈے منانے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور