حکومت کے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا :پیر حمید الدین سیالوی

حکومت کے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا :پیر حمید الدین سیالوی
حکومت کے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا :پیر حمید الدین سیالوی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سرگودہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیر آف سیال شریف پیر حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ حکومت سے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا ،ہم نے جلسوں کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا ۔حمید الدین سیالوی اور قاسم سیالوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دورے سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں ،کہا جا رہا ہے کہ سینیٹ یا اسمبلی کی کسی سیٹ پر ڈیل ہو گئی ہے اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ہمیں پیسے دئیے گئے ہیں ،ایسی کوئی بات نہیں ہے ،نہ تو ماضی میں کبھی ایسا کوئی کام کیا ہے اور مستقبل میں بھی اس کا کوئی ارادہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جلسوں کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا ،جو استعفیٰ آیا اس کے لیے بھی کسی کو نہیں کہا تھا ۔

مزید : قومی