پیرچنی چرس پیتا تھا، دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کی، اہلخانہ کا موقف

پیرچنی چرس پیتا تھا، دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کی، اہلخانہ کا موقف

قصور (ویب ڈیسک) دو روز قبل پیرووالا روڈ کے قریب خود کشی کرنے والے عامل بابا شبیر عرف پیر چنی کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ پیرچنی چرس پیتا تھا اور اس نے دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کی۔ مرحوم کے بھائیوں محمد شفیق اور حافظ لطیف نے کہا ہے کہ ہمارا بھائی گھر کی بیٹھک میں بیٹھ کر اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ چرس وغیرہ پیتا تھا جبکہ زینب کیس میں بھی پولیس اسے اس کے ساتھیوں سمیت پکڑ کر لے گئی تھی۔ جب وہ پولیس تفتیش سے واپس آیا تو تب بھی اس نے چرس پینا نہ چھوڑی جس پر گھر والون کا اس کے ساتھ جھگڑا بھی ہوا، بعد میں اس نے خود کشی کرلی۔ گھر والوں کا موقف ہے کہ اس نے دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /قصور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...