کیا راﺅ انوار واقعی بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں؟ ڈی جی سول ایوی ایشن نے سپریم کورٹ کو ایسی بات بتادی کہ آپ بھی سوچ میں پڑجائیں گے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ راﺅ انوار کے مبینہ طور پر بیرون ملک فرار میں کوئی نجی طیارہ استعمال نہیں ہوا۔
نقیب اللہ محسود جعلی پولیس مقابلہ از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ڈی جی سول ایوی ایشن اورآئی جی سندھ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیاکوئی نجی طیارہ راو¿ انوار کے فرار میں استعمال ہوا؟۔ ڈی جی سول ایوی ایشن نے عدالت کو بتایا کہ15 روز میں 4 نجی طیاروں نے غیر ملکی پروازیں کی ہیں۔ تمام نجی طیارہ مالکان نے بیان حلفی جمع کرا دیے ہیں ، نجی طیاروں کے مالکان نے بتایا کہ راﺅ انوار کے بیرون ملک فرار میں ان میں سے کسی کا طیارہ استعمال نہیں ہوا۔واضح رہے کہ کیس کی گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے نجی طیاروں کے مالکان کے حلف نامے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...