خیبر پختونخواہ کی پولیس کو تنقید کا سامنا ،عمران خان بھی میدان میں آگئے

خیبر پختونخواہ کی پولیس کو تنقید کا سامنا ،عمران خان بھی میدان میں آگئے
خیبر پختونخواہ کی پولیس کو تنقید کا سامنا ،عمران خان بھی میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی پولیس کا سندھ اور پنجاب پولیس سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، سندھ، پنجاب پولیس کو ماورائے عدالت قتل کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی پولیس خود مختار، غیر سیاسی ہے جبکہ سندھ، پنجاب پولیس کو مخالفین کیخلاف اور ماورائے عدالت قتل کیلئے استعمال کیا جاتا یے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کے پی کی خودمختار،غیرسیاسی اور پرفیشنل پولیس کا سندھ اورپنجاب کی مکمل سیاسی اور غیر پیشہ ورانہ پولیس سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، کے پی پولیس ایکٹ نے پولیس فورس کو مکمل طورپرغیرسیاسی کردیا ہے۔

مزید :

قومی -