افغان انٹیلی جنس کے سربراہ کا دورہ پاکستان

افغان انٹیلی جنس کے سربراہ کا دورہ پاکستان
افغان انٹیلی جنس کے سربراہ کا دورہ پاکستان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ویب ڈیسک) افغانستان کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ اور وزیز داخلہ نے بدھ کو پاکستان کا اچانک دورہ کیا ہے۔ یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب افغانستان میں حالیہ دنوں میں پے در پے حملے ہوئے ہیں۔ کابل حکومت کا الزام ہے کہ کچھ حملوں کے ذمہ داروں کے پاکستان سے روابط ہیں۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے منگل کے دن ہی کہا تھا کہ گزشتہ برس ستائیس مشتبہ جنگجوﺅں کو کابل کے حوالے کیا گیا تھا، جن میں حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے جنگجو بھی شامل تھے۔ افغانستان کے اعلیٰ اہلکاروں کے اس دورہ پاکستان کے بارے میں زیادہ تفصیلات بیان نہیں کی گئی ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی