”قائداعظم میرے خواب میں آئے اور مجھے صدر بنا کر کہا ہے کہ ٹی وی سٹیشن جاﺅ اور۔۔۔“ باباجی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، صدر بنانے کے بعد قائداعظم نے انہیں کیا کہا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

”قائداعظم میرے خواب میں آئے اور مجھے صدر بنا کر کہا ہے کہ ٹی وی سٹیشن جاﺅ ...
”قائداعظم میرے خواب میں آئے اور مجھے صدر بنا کر کہا ہے کہ ٹی وی سٹیشن جاﺅ اور۔۔۔“ باباجی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، صدر بنانے کے بعد قائداعظم نے انہیں کیا کہا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر آئے روز کچھ نہ کچھ نیا دیکھنے کو ملتا ہے، کبھی کوئی اپنے ٹیلنٹ سے صارفین کو گرویدہ بنانے میں مصروف نظر آتا ہے تو کبھی کوئی بڑا دعویٰ کر کے توجہ اپنی جانب حاصل کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ملائکہ اروڑا کی بہن امریتا اروڑا نے اپنی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا کا فحش ترین کیک انتہائی شرمناک طریقے سے کاٹ لیا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

اب جو ویڈیو منظرعام پر آئی ہے اس میں ایک بابا جی نے جو دعویٰ کیا ہے وہ تہلکہ خیز تو ہے ہی مگر اس کیساتھ ساتھ انتہائی مضحکہ خیز بھی ہے کہ انہیں خواب میں قائداعظم اور علامہ اقبال نے صدر بنایا ہے اور ان کا حکم ہے کہ اب ٹی وی سٹیشن پر جا کر قوم سے خطاب کرو۔

ویڈیو میں باباجی فرماتے ہیں کہ ”مجھے کافی دنوں سے خواب آ رہا تھا اور میں بہت پریشان تھا کہ میں کیا کروں۔ خواب میں قائداعظم اور علامہ اقبال نے بہت جاہ و جلال سے کہا کہ تم کیوں نہیں عمل کرتے، ہماری بات سنو اور ٹی وی سٹیشن یا میڈیا کے پاس خبر پہنچاﺅ، میں نے کہا کہ میری اتنی طاقت اور پہنچ نہیں تو انہوں نے فرمایا کہ ہم تم سے حلف لیتے ہیں اور تمہیں پاکستان کا صدر بناتے ہیں۔

انہوں نے مجھ سے حلف لیا، قرآن پاک کی چار سورتیں سنیں اور صدر پاکستان بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ تم نے حضرت داتا گنج بخش کے دربار اور علامہ اقبال کے دربار پر چادر چڑھانی ہے اور اس کے بعد ٹی وی سٹیشن پر جا کر قوم کیساتھ خطاب کرنا ہے۔۔۔ اچھا! خدا حافظ۔“

اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہو رہے ہیں اور اپنے اپنے تئیں دل کی بھڑاس نکالنے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مفتی صاحب عشاءکے بعد مجھے خدمت کیلئے کمرے میں بلاتے اور پھر۔۔۔“ مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان نے اپنے ساتھ کئی سالوں تک پیش آنے والا واقعہ سنا دیا، ایسا دعویٰ کر دیا کہ ہر کسی کی روح کانپ اٹھی

زیب النساءنامی صارف نے لکھا ”شہزادہ! تیری کمی تھی کاکے جو کسر چھوڑ دی تھی باقیوں نے، آپ آ کر پوری کریں۔ آ جائیں بس آ جائیں۔ چادر لے کر پہنچیں خطاب کیلئے۔ چادر چڑھانی کس پر ہے اس بارے میں بعد میں مل کر فیصلہ کر لیں گے“

بلے بالا نامی صارف نے لکھا ”میرے خواب میں بھی قائداعظم آئے تھے اور مجھے کہا تھا جہاں یہ گدھا ملے اسے پھینٹی لگانا۔ اور یہ بھی کہا تھا کہ باجوہ کو گھر بھیج کر تم آرمی چیف بن جانا“

ظہیر ارشد نے لکھا ”کوئی شہباز شریف کو اس کے بارے میں بتاﺅ وہ وزیراعظم بننے کے بعد اسے صدر بنا بھی دے گا کیونکہ یہ ممنون حسین سے تھوڑا اچھا بول لیتا ہے“

عمران خان نے لکھا ”کراچی دور تھا اس لئے قائداعظم نے اپنے مزار پر چادر چڑھانے کیلئے نہیں کہا ہو گا کہ بندہ غریب ہے ۔ نیا نیا صدر بنا ہے کہاں اتنی دور آئے گا“

مجاہد سعید نے لکھا ”بابا جی حلوہ تھوڑا کم کھایا کرو، بدہضمی کی وجہ سے عجیب عجیب خواب نظر آتے ہیں“

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور