سید والا:بھکاریوں کا احتجاجی مظاہرہ بچی کے اغوا کا 15رو ز بعدمقدمہ درج

سید والا:بھکاریوں کا احتجاجی مظاہرہ بچی کے اغوا کا 15رو ز بعدمقدمہ درج
سید والا:بھکاریوں کا احتجاجی مظاہرہ بچی کے اغوا کا 15رو ز بعدمقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب (ویب ڈیسک)پولیس نے بھکاریوں کے احتجاجی مظاہرے اور اعلیٰ حکام کی مداخلت پر15 روز قبل لاپتہ ہونیوالی بھکاری بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا کے مطابق 15 روز قبل 15 سالہ بھکاری لڑکی پٹھانی بی بی مین بازار میں بھیک مانگنے آئی جہاں سے مبینہ طو رپرامانت علی نے دیگر ساتھیوں کی مد د سے اسے اغوا کرلیا۔ والد سخی محمد کی دہائی کے باوجود پولیس مقدمہ درج کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لیتی رہی۔ گزشتہ روز درجنوں بھکاریوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے بعد ڈی ایس پی سرکل بڑا گھر کی مداخلت پر تھانہ سیدوالا نے مقدمہ درج کرلیا۔

مغوی بچی کے والد نے بتایا کہ اس کی بیٹی 15 روز سے ظالموں کی قید میں ہے ، خدشہ ہے کہ اسے اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے۔اس نے چیف جسٹس اور آرمی چیف سے اپیل کی کہ اس کی بیٹی کو زینب بننے سے بچایا جائے۔ ایس ایچ او تھانہ سیدوالا نے بتایا کہ بچی کے اغوا کا مقدمہ درج ہوچکا ہے ، اس کی بازیابی اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔