ایم کیو ایم پاکستان سمیت 13 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن بحال ،پی ایس پی کی قومی پرچم استعمال کرنے کی درخواست خارج

ایم کیو ایم پاکستان سمیت 13 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن بحال ،پی ایس پی کی قومی ...
ایم کیو ایم پاکستان سمیت 13 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن بحال ،پی ایس پی کی قومی پرچم استعمال کرنے کی درخواست خارج

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان سمیت 13 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن بحال کر دی اور انہیں سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی،ایم کیو ایم پاکستان پارٹی نشان پر ہی انتخابات میں حصہ لے گی ۔جبکہ پی ایس پی کی قومی پرچم استعمال کرنے سے متعلق درخواست خارج کردی۔چیف الیکشن کمشنر کا کہناتھا کہ پہلے بھی اس نوعیت کی درخواست میں فیصلہ دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت ایم کیو ایم پاکستان کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے 11 جنوری کو آرڈر میرٹ پر جاری نہیں کیا،ہم نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لیناہے،کاغذات نامزدگی 4 فروری سے جمع ہونا ہیں،الیکشن کمیشن ایم کیوایم پاکستان کی رجسٹریشن کوبحال کرے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار سے استدعا کی کہ مجھے کوئی شارٹ آرڈر دے دیں،بصورت دیگرمیں کاغذات نامزدگی کے ساتھ پارٹی ٹکٹ نہیں دے سکوں گا،الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد متحدہ پاکستان کی رجسٹریشن سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیاتھا ۔

چیف الیکشن کمشنر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان سمیت 13 سیاسی جماعتیں کی رجسٹریشن بحال کردیں اور انہیں کوائف جمع کرانی کی ہدایت کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد