بچوں کی فحش فلمیں اپ لوڈ کرنے پر نادم ہوں: گرفتار ملزم تیمور

لاہور (آن لائن) کینیڈین حکومت کی شکایت پر کمسن بچوں کی فحش ویڈیوز دیکھنے اور اسے دوسرے گروپوں میں شیئر کرنے کے جرم میں گرفتار جھنگ کے رہائشی الیکٹریکل انجینئر تیمور کا جسمانی ریمانڈ لے لیا گیا جس دوران  ایک انٹرویو میں ملزم تیمور نے بتایا کہ اس نے 2016ءمیں لاہور کی انجینئرنگ یونیورسٹی سے الیکٹریکل میں ڈگری حاصل کی اور ملازمت اختیار کر لی۔اسی عرصے میں  اسے لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کے ذریعہ فحش ویڈیوز دیکھنے کی لت پڑ گئی۔

اپنے جرم کے اعتراف کے ساتھ ساتھ اس سے سرزد ہونے والے جرم پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کبھی سوچا تک نہیں تھا کہ اس کے ساتھ ایسا بھی ہو سکتا ہے، اسے اپنی غلطی پر بہت بڑا پچھتاوا ہے اس لئے کہ پکڑے جانے کے بعد اس کی جس قدر خاندان اور معاشرے میں تذلیل ہوئی ہے وہ اس بوجھ کو زندگی بھر برداشت نہیں کر سکے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...