چار سالہ بچی کے اغوا کی کوشش ناکام‘ ماں کے شور پر ملزم فرار

چار سالہ بچی کے اغوا کی کوشش ناکام‘ ماں کے شور پر ملزم فرار
چار سالہ بچی کے اغوا کی کوشش ناکام‘ ماں کے شور پر ملزم فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(ویب ڈیسک) رکن پورہ قصور سے چار سالہ بچی کو اغوا کرنے کی کوشش، ماں کے شور پر ملزم فرار ہو گیا.

تفصیلات کے مطابق رکن پور ہ قصور کے رکشہ ڈرائیور محمد بوٹا کی بیوی اپنی چارسالہ بیٹی فائقہ کیساتھ  گھر کی گلی میں جا رہی تھی نا معلوم ملزم آیا تو چار سالہ بچی اغوا کرنے کی خاطر اپنی طرف کھنچنے لگا جس پر ماں نے شور مچادیا اور ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر اس نے خنجرنکال لیا اور جان چھڑوا کر فرار ہو گیا، واقعہ کی اطلاع پاکر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ حالات کا جائزہ لینے کے بعد پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم محمد بوٹا کی بیوی کا کوئی جاننے والا ہے اس نے بچی کو اغوا کرنے کی کوشش نہیں کی بلکہ اسکی بیوی کو چھیڑا ہے معاملہ کی تفتیش کر رہے ہیں۔

ڈی ایس پی سٹی کے ترجمان نے بتایاکہ اہل محلہ سے حالات مشکوک پائے جارہے ہیں ، نامعلوم شخص بچی کی والدہ سے تحائف کی واپسی کا مطالبہ کررہا تھا، دونوں میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد خاتون نے اس لڑکے کو تھپڑا مارا تو اہل علاقے کے دیکھنے پر وہ موقع سے فرار ہوگیا۔