راؤانوار کو ڈھونڈنے کیلئے بلاول ہاؤس پر چھاپہ مارا جائے: عابد شیر علی

راؤانوار کو ڈھونڈنے کیلئے بلاول ہاؤس پر چھاپہ مارا جائے: عابد شیر علی
راؤانوار کو ڈھونڈنے کیلئے بلاول ہاؤس پر چھاپہ مارا جائے: عابد شیر علی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ راؤ انوار ایک قاتل ڈاکو ہے، اس کو ڈھونڈنے کیلئے بلاول ہاؤس پر چھاپہ مارا جائے۔ انہوں نے کہا کراچی کے لوگ ووٹ کے ذریعے گند صاف کریں گے۔

وفاقی وزیر مملکت پانی وبجلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میاں صاحب کی وجہ سے کراچی میں امن ہے۔ انہوں نے کہا سندھ کے حکمرانوں کا احتساب کا وقت آگیا ہے، ایان علی کے ذریعے قوم کا پیسہ باہر بھیجا گیا، کراچی میں بسیں چلیں گی پھر لوگوں کو پتا چلے گا ترقی کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا نواز شریف نے نہال ہاشمی کو اسی دن سٹپ ڈاؤن کردیا جس دن انہوں نے غلط زبان استعمال کی۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی