سٹیج اداکارہ میگھا کے نئے شوہر کی اس سے قبل کس سٹیج اداکارہ کیساتھ شادی ہوئی تھی اور وہ کن سنگین مقدمات میں ملوث ہیں؟ تفصیلات نے سٹیج انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ میگھا کا سعودی عرب اور دبئی کے بزنس مین نوید شریف 15 جنوری کو نکاح ہوا لیکن اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ نوید شریف ناصرف سنگین مقدمات میں ملوث ہیں بلکہ اس سے قبل ان کی شادی سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کے ساتھ ہوئی جو 6 ماہ تک رہی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ملائکہ اروڑا کی بہن امریتا اروڑا نے اپنی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا کا فحش ترین کیک انتہائی شرمناک طریقے سے کاٹ لیا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق نوید شریف سنگین مقدمات میں ملوث ہیں جن کی شادی سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کیساتھ ہوئی تھی جو چھ ماہ تک قائم رہی۔ ان پر اپنی سابقہ اہلیہ یعنی ہنی شہزادی کی بھابھی اور سیکیورٹی گارڈ کو بھی قتل کرانے کا الزام ہے۔



واضح رہے کہ اداکارہ میگھا نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے نئے سفر کی جانب گامزن ہوئی ہیں اور 15 جنوری کو ان کا سعودی عرب اور دبئی کے بزنس مین نوید شریف کیساتھ سکائپ پر نکاح ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مفتی صاحب عشاءکے بعد مجھے خدمت کیلئے کمرے میں بلاتے اور پھر۔۔۔“ مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان نے اپنے ساتھ کئی سالوں تک پیش آنے والا واقعہ سنا دیا، ایسا دعویٰ کر دیا کہ ہر کسی کی روح کانپ اٹھی
انہوں نے فروری کے مہینے میں دعوت ولیمہ کی تقریب کے اہتمام کا اعلان بھی کیا جس میں شرکت کیلئے تمام عزیز و اقارب اور دوستوں کو دعوت دی جائے گی۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...