نقیب اللہ محسود قتل کیس، آئی جی سندھ کو راﺅ انوار کی گرفتاری کیلئے 10 دن کی مہلت، سابق ایس ایس پی ملیر کا پیغام میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی

نقیب اللہ محسود قتل کیس، آئی جی سندھ کو راﺅ انوار کی گرفتاری کیلئے 10 دن کی ...
نقیب اللہ محسود قتل کیس، آئی جی سندھ کو راﺅ انوار کی گرفتاری کیلئے 10 دن کی مہلت، سابق ایس ایس پی ملیر کا پیغام میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں نقیب اللہ محسود قتل کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے آئی جی سندھ کوراﺅ انوار کی گرفتاری کیلئے 10 روز کی مہلت دے دی اور میڈیا پر راﺅ انوار کا پیغام میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے نقیب اللہ محسود قتل کی سماعت کی، چیف جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فاٹا میں بھی عدالت لگا سکتے ہیں،سپریم کورٹ نے راؤانوارکوجلد گرفتارکرنے کاحکم دیتے ہوئے پولیس کو 10 روز کی مہلت دے اور راﺅ انوار کا پیغام میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے آئی بی ،آئی ایس آئی اور ایم آئی کو پولیس سے مکمل تعاون کا بھی حکم دے دیا اورراؤانوار کی سروس اور بیرون ملک سفرکی تفصیلات طلب کرلیں ،اس کے علاوہ سابق ایس ایس پی ملیر کی تقرریوں، تعیناتی اورترقیوں کاریکارڈ بھی طلب کرلیا اور مقدمے کی سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد