سینئر صحافی عمر چیمہ نے چیف جسٹس کی ایسی بات کو خدائی دعویٰ قرار دے دیا کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

سینئر صحافی عمر چیمہ نے چیف جسٹس کی ایسی بات کو خدائی دعویٰ قرار دے دیا کہ آپ ...
سینئر صحافی عمر چیمہ نے چیف جسٹس کی ایسی بات کو خدائی دعویٰ قرار دے دیا کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بیان دیا کہ جس نے توبہ کرنی ہے ہمارے سامنے آئے ،اس بات پر سینئر صحافی عمر چیمہ بھی میدان میں آگئے اور اس بیان کو خدائی دعویٰ قرار دے دیا ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمر چیمہ نے چیف جسٹس کا ایک بیان شیئر کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ جس نے توبہ کرنی ہے ہمارے سامنے آئے ۔اس بیان کو شیئر کرتے ہوئے عمر چیمہ نے اسے خدائی دعویٰ قرار دے دیا ۔واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہلی کی مدت کے تعین کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ عدلیہ مکمل آزاد ہے اوراندرونی طورپربھی آزاد ہے۔ توبہ کاطریقہ بھی موجود ہے، پہلے غلطی اور گناہ کا اعتراف کرنا ہوگا عوام کے سامنے بد دیانتی کا اعتراف کرنا ہوگا۔ وکیل اپنے موکل کی طرف سے توبہ نہیں کرسکتا جس نے توبہ کرنی ہے ہمارے سامنے آئے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد