شاعر مشرق حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے افکار ونظریات کے بارے تقریب

شاعر مشرق حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے افکار ونظریات کے بارے تقریب
شاعر مشرق حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے افکار ونظریات کے بارے تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) شاعر مشرق حضرت علامہ ڈاکٹر سر محمد اقبال کے افکار ونظریات کو اجاگر کرنے کے لئے گزشتہ دنوں دوبئی میں ایک حصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہر اقبالیات پروفیسر ڈاکٹر بر یگیڈیئرریٹائرڈ وحید الزماں طارق نے ایک حصوصی لیکچر دیا جس میں امارات بھر سے علم وادب کے دلدار لوگوں نے شرکت کی ۔ریاست اور دیگر خرافات سے ہٹ کر اپنی نوعیت کی یہ واحد ادبی تقریب تھی جسے بے حد پسند کیا گیا اور سراہاگیا ۔

تقریب کے بارے شرکائے تقریب ،اہل امارات اور پاکستان سے بھی کچھ لوگوں نے تقریب کے بارے براہ راست ،بذریعہ ٹیلی فون ،ای میل اور شوشل میڈیا کے ذریعے اپنے تاثراتوفیالدت کا اظہار کیا ہے۔جن میں شیبابٹ۔یاسمین کنول ۔راحیلہ تبسم۔ڈاکٹر مسرت زہرا۔شمع بٹ۔فرزانہ کوثر۔خلیل الرحمن بونیری۔محمد افتخار بٹ۔عبدالراحیم نوش۔عامرہ وحید۔کیپٹن عاصم ملک اور بشری عبیر شامل ھیں ۔متذکرہ کرم فرماﺅں نے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغام میں اس نوعیت کے ادبی پروگرام کو سراھتے ھوئے کہا ہے کہ ایسے پروگراموں کی عصر حاضر میں اشد ضرورت ھے۔

نسل نو قومی ملکی وملی ہدیروز کو بھولتی جارہی ہے جبکہ ایسے لوگوں کی یا د کو ازسرنوزئدہ کرنے کی لئے علمی وادبی تقریبات کی ضرورت ھے۔علامہ اقبال کے بارے حالیہ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر وحید الزمان طارق نے جس طرح لکل کر شاعر مشرق کی ذاتی زندگی اور ان کے افکا ر ونظریات کے بارے بیان کیا وہ جواب اور قابل تحسین وآخرین ھے۔علامہ اقبال کے بارے اس قدرعلم رکھنے والے وحید الزمان طارق کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا گیا ھے۔

اس علمی وادبی ایونٹ کے انعقادپر لوگوں نے مخدوم ئیس قریشی۔شیخ ایم پر ویز اور طاہر منیر طاہر کی کوشقتوں کی بھی سراہا ھے کہ جن کی محنت سے امارات میں بسنے والے علم وادب کے پروانواں کو اس قدر اچھی اور معلوماتی تقریب میں شرکت کا موقع ملا حضرت اقبال کے بارے منعقد ہ ایونٹ سے متعلق متذکرہ رائے دھند گان نے کہا کہ آئندہ بھی ایسے معلوماتی ایونٹس کا انعقاد ھوتے رھنا چاہیے تاکہ ہم اپنے ھیر مذ کے بارے مزید جان سکیں اور ان کے بارے معلومات کی تجدید ھوتی رھے۔ایونٹ کو پسند کرنے پر منتظمین نے اہل ادب کا شکریہ ادا کیا ھے اور اس بات کا ارعادہ کیا ھے کہ آئندہ بھی ادبی اور غیر سیاسی ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔

مزید :

عرب دنیا -