چہرے کی دلکشی اور نور بڑھانے کا وہ وظیفہ جو کسی دوا کی بجائے صرف دعا کامحتاج ہے

خواتین کے ساتھ ساتھ اب مرد بھی اپنے چہرے کو نکھارنے اور دلکش بنانے کی کوشش میں ادویات اور کریموں کا استعمال کرتے ہیں لیکن وہ نہیں جانتے کہ ایک دوا اور کریم ایسی بھی ہے جو شان کریمی سے اپنے خاص بندوں کے چہروں کو روشن بنادیتی ہے۔انکی صورت اور شخصیت میں جاذبیت پیدا ہوجاتی ہے،ایسا حسن و جمال پیدا ہوتا ہے کہ نگاہ اس پر ٹک نہیں سکتی۔یہ مومنوں کے چہرے ہوتے ہیں جو اللہ سے محبت میں متوکل ہوتے ہیں۔انہیں دنیا کا کوئی لالچ نہیں ہوتا۔وہ دل سے اللہ کی عبادت اور اسکی تسبیح کرتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ایسی تسبیح بتاتے ہیں جو باوضو رہ کر اور درود خضری اول آخر پڑھنے کے بعد روزانہ اکیالیس سو بار پڑھنی ہوگی۔یہ وظیفہ اکیالیس دن جاری رکھنا ہے،نماز فجر یا نماز عشا ء کے بعد پڑھ لیں۔
یا اللہ یا مصوّر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com

مزید : روشن کرنیں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...