یورپ جانے والے 254 غیر قانونی تارکین وطن ترکی میں گرفتار، اکثریت پاکستانیوں کی ہے

یورپ جانے والے 254 غیر قانونی تارکین وطن ترکی میں گرفتار، اکثریت پاکستانیوں ...
یورپ جانے والے 254 غیر قانونی تارکین وطن ترکی میں گرفتار، اکثریت پاکستانیوں کی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (ویب ڈیسک) ترک کوسٹ گارڈ نے 3 مختلف مقامات پر چھاپے کے دوران 254 غیر ملکی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق گرفتار افرا دمیں زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے جو غیر قانونی تارکین وطن ترکی سے یورپ جانے کی تیاری کررہے تھے، گرفتار افراد میں افغانستان، بھارت، بنگلہ دیش اور میانمار کے شہری بھی شامل ہیں۔

زیر حراست افراد کی وطن واپسی کیلئے متعلقہ ممالک سے رابطہ بھی کیا گیا ہے۔